ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : وینکٹاپور ندی میں دکھائی دیا مگر مچھ - مقامی لوگوں میں پھیلا خوف و ہراس

بھٹکل : وینکٹاپور ندی میں دکھائی دیا مگر مچھ - مقامی لوگوں میں پھیلا خوف و ہراس

Mon, 22 Aug 2022 12:05:12    S.O. News Service

بھٹکل 22/ اگست (ایس او نیوز) ہیگل کے قریب وینکٹاپور ندی میں ایک بہت بڑا مگر مچھ دکھائی دیا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔

    بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ تقریباً دس دنوں سے ندی میں خشک حصے پر یہ مگر مچھ دکھائی دے رہا ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی اکتوبر کے مہینے میں ایک مرتبہ یہاں سے قریب ہی نیل کنٹھ علاقے میں یہ مگر مچھ دکھائی دیا تھا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ موسلا دھار بارش کی وجہ سے پانی کی تیز لہروں میں بہتا ہوا یہ مگرمچھ یہاں پہنچا ہوگا ۔ یہ امکان بھی جتایا جا رہا ہے کہ شائد یہ مگر مچھ اسی ندی میں پلا بڑھا ہوگا ۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ مگر مچھ 5-6  فٹ لمبا ہے ۔ اس علاقے میں ندی میں تیرنے اور نہانے کے لئے مقامی لوگ اترتے رہتے ہیں اس لئے کسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں ۔ محکمہ جنگلات کو اس کی خبر دی گئی ہے اور محکمہ کے اہلکاروں نے متعلقہ مقام پر پہنچ کر معائنہ کیا ہے -


Share: